یمنی حوثیوں نے 150 جنگی قیدی رہا کردئیے

  صنعا(آئی این پی) یمن کے حوثی باغیوں نے 153 جنگی قیدیوں کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا   رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ روز 153جنگی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے قیدیوں کو بین القوامی فلاحی تنظیم  ریڈ کراس کے تعاون سے رہا کیا مگر رہا کیے جانے والے قیدیوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔