بارزانی سٹریس ڈس آرڈرمیں مبتلا ، جنگی صدمات کے باعث پیدا ذہنی کیفیت ہے
مریض کو خوفناک خواب، فلیش بیک ، ذہنی بے چینی ، معمولاتِ زندگی متاثر ہوتے ہیں
اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی بیماریوں اور خودکشی رجحان پر اسرائیل میں نئی بحث چھڑ گئی ہے
غزہ (آئی این پی )غزہ میں جاری دو سالہ جنگ میں شامل ایک اور اسرائیلی فوجی نے خودکشی کرلی ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق رافیل بارزانی نامی فوجی غزہ میں کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا اور شدید ذہنی دبائو کا شکار تھا۔رپورٹس کے مطابق بارزانی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی )میں مبتلا تھا، جو جنگی صدمات کے باعث پیدا ہونے والی ذہنی کیفیت ہے۔اس بیماری میں مریض کو خوفناک خواب، فلیش بیک اور ذہنی بے چینی کا سامنا رہتا ہے، جس سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں۔اس واقعے کے بعد غزہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی بیماریوں اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اسرائیل میں اندرونی سطح پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔