خلیجی بحران، بھارتی معیشت مزید دبائو کا شکار

نیویارک(آئی این پی )خلیجی بحران کے باعث بھارتی معیشت مزید دبا ئو کا شکار ہو گئی۔اقوام متحدہ کی ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد کو غربت سے دوچار کرے گی۔رپورٹ کے مطابق غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریبا 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ یہی صورتِ حال رہی تو خریف کی فصل شدید متاثر ہوگی اور خوراک کا بحران بھی پیدا ہو گا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کاروبار شدید متاثر ہے اور تقریبا 90 فیصد ملازمتوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔