اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکلا سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔