شادی پورہ: سبزی لینے نکلی بزرگ خاتون کھلے مین ہول میں جا گری، شدید زخمی

شادی پورہ: سبزی لینے نکلی بزرگ خاتون کھلے مین ہول میں جا گری، شدید زخمی

شادی پورہ کے علاقے میں ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جب ایک بزرگ خاتون کھلے مین ہول میں گر گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

اہل خانہ کے مطابق خاتون کے سر پر گہرا زخم آیا اور انہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے سر پر 24 ٹانکے لگائے گئے اور فی الحال وہ زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق خاتون گھر سے سبزی لینے کے لیے نکلی تھیں کہ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔علاقہ مکینوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ سے علاقے کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی اور مین ہولز کھلے پڑے ہیں، جس کی وجہ سے متعدد شہری پہلے بھی حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔اس واقعے نے مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی کو اجاگر کر دیا ہے، اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مین ہولز کو ڈھانپ کر سڑکیں درست کی جائیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔