فیصل آباد کے طیبہ ٹاؤن میں چار سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

فیصل آباد کے طیبہ ٹاؤن میں چار سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

فیصل آباد کے علاقے طیبہ ٹاؤن میں چار سالہ بچی ہانیہ نور کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی ہے۔

 پولیس کے مطابق، ہانیہ نور گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس کے بعد تلاش کے دوران اس کی لاش مین ہول سے برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ڈویلپر نے چند مین ہولز کے ڈھکن لگا دیے تھے، مگر باقی مین ہولز کھلے چھوڑ دیے، جس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔