پیف:اساتذہ تنخواہوں میں اضافے سے محروم

اعلان کے باوجود کئی ماہ گزر گئے، اساتذہ بدستور کم تنخواہیں لینے پر مجبور، نوٹیفکیشن کے اجرا کا مطالبہ 
لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن(پیف) کے زیر سایہ چلنے والے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اعلان کے باوجود تاحال اضافہ نہ ہو سکا۔ صوبائی وزیرِ تعلیم کی جانب سے پیف پارٹنر سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں بڑھانے اور کم از کم 20 ہزار روپے معاوضہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم عملی طور پر اس فیصلے پر عملدر آمد نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کو کئی ماہ گزر چکے ہیں لیکن اساتذہ کو اب تک پرانی تنخواہیں ہی دی جا رہی ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ پیف حکام کا م ئوقف ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے باقاعدہ تحریری احکامات اور نوٹیفکیشن کے بغیر تنخواہوں میں اضافے پر عملدر آمد ممکن نہیں۔دوسری جانب پیف پارٹنر سکولوں کے اساتذہ نے حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ اساتذہ کو معاشی مشکلات سے نجات مل سکے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ حالات میں کم تنخواہوں پر گزارا انتہائی مشکل ہو چکا ہے اور حکومتی اعلانات پر بروقت عملدر آمد ناگزیر ہے۔