یکم مارچ سے بینک اکا ئونٹ یا ڈیجیٹل طریقے سے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن نے اساتذہ کو کیش تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے اساتذہ کو صرف بینک اکا ئونٹ یا ڈیجیٹل طریقہ کار سیتنخواہوں کی ادائیگی کیجائے گی،پیف نے تمام لائسنسی سکولوں کو تنخواہوں کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقہ کار سے ادا کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ ٹیچرز انفرمیشن سسٹم پر فراہم کیا جائے گا۔احکامات پر عملدر آمد نہ کرنے والے لائسنسی سکولز کیخلاف محکمانہ کارروائی کیجائے گی۔فیز ون میں آ ئوٹ سورس ہونے والے سکولوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔مذکورہ سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے۔