پیف پارٹنر سکولز اساتذہ کی تنخواہ 20 ہزار نہ ہوسکی

 نوٹیفکیشن جاری نہ ہو ا، اساتذہ کی بڑی تعداد 10 ہزار اجرت لینے پر مجبور 
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاو?نڈیشن (پیف) کے تحت چلنے والے پارٹنر سکولوں میں خدمات انجام دینے والے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں کا مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے اساتذہ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ذرائع کے مطابق پیف حکام نے واضح کیا ہے کہ تاحال پیف انتظامیہ کی جانب سے اس اعلان پر عملدر آمد کیلئے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، جب کہ تنخواہ میں اضافے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن محکمہ سکول ایجوکیشن کو جاری کرنا ہے جو تاحال زیر التوا ہے۔اساتذہ کی بڑی تعداد اب بھی 10 ہزار روپے یا اس سے بھی کم ماہانہ اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہے۔ پیف پارٹنر سکولز کے اساتذہ نے حکومت پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وعدے کے مطابق فوری طور پر 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کریں اور اس پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔ اساتذہ تنظیموں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر جلد نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔ پارٹنرز سکولوں کا کہنا ہے کہجب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا عملدر آمد نہیں کرسکتے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاو?نڈیشن اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکتا کیونکہ پیف کے ایکٹ میں تنخواہوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی کوئی شق نہیں۔