پیف کے سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں نہ بڑھ سکیں

صوبائی وزیر تعلیم کے اعلان کوکئی ہفتے گزر گئے، نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم کے اعلان پربھی پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن کے سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہو سکا۔اعلان کو کئی ہفتے گزر گئے مگر نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔پیف کے سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں ابتک بیس ہزار روپے مقرر نہ ہو سکیں۔وزیر تعلیم نے چند ہفتے قبل تنخواہ بیس ہزار کرنے کا اعلان کیا تھاتاہم پیف کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔پیف کے پارٹنر سکولز مالکان نے اعلان ماننے سے انکار کر دیا ہے،انکا کہنا ہے کہ جب تک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا، عمل در آمد ممکن نہیں جبکہ پیف ترجمان کے مطابق ادارہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کر سکتاکیونکہ فا ئونڈیشن ایکٹ میں تنخواہوں سے متعلق کسی نوٹیفکیشن کا اختیار شامل نہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اضافہ کرنا چاہتی ہیتو عملی اقدامات کے ساتھ نوٹیفکیشن بھی فوری جاری کرے۔