لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے دائرہ کار میں بڑی توسیع کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کے تحت کم آمدنی والے مزید ہزاروں خاندانوں کو بلاسود ہا ئوسنگ قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو کرایہ داری سے نجات دلانا اور محفوظ رہائش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جو حکومت پنجاب کی سماجی فلاحی پالیسی اور عالمی ہا ئوسنگ معیارات کے مطابق ہے۔ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب نے نئے فریم ورک کے تحت 60 ارب روپے کی فنانسنگ کا جامع پلان تیار کر لیا ہے۔