این او سی اجرا کا دورانیہ 35 سے کم کر کے صرف5دن تک لانے پر کام جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)وفاقی سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس حامد یعقوب شیخ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا، سیکرٹری ہا ئوسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے حکومت کے ہا ئوسنگ سیکٹر کے اہم منصوبوں پر بریفنگ دی اور‘‘اپنی چھت اپنا گھر’’ اور ‘‘اپنی زمین اپنا گھر’’ پروگرامز کا فریم ورک پیش کیا۔ وفاقی سیکرٹری نے ان اقدامات کو سراہا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ‘‘اپنی چھت اپنا گھر’’کے تحت 51 ہزار خاندانوں کو قرضے دیئے جا چکے ہیں جبکہ ‘‘اپنی زمین اپنا گھر’’کیلئے 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔افورڈیبل ہاوسنگ سکیم کے تحت 20 ہزار گھروں کی فراہمی کا منصوبہ زیر عمل ہے۔سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ تعمیراتی سیکٹر کی سہولت کیلئے بزنس فسیلی ٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ این او سی اجرا کا دورانیہ 35سے کم کر کے صرف 5 دن تک لانے پر کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وڑن کے تحت ہاوسنگ سیکٹر میں انقلابی جدت لائی جا رہی ہے۔