ساڑھے 8 ہزار گھر زیر تعمیر ، 13 ہزار کے قریب درخواست گزاروں کو قرض منتقل کردیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر ) اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت قلیل مدت میں 50 سے زائد گھر تیارکر لیئے گئے جہاں مکین آباد ہو گئے۔ساڑھے 8 ہزار گھر زیر تعمیر ، 13 ہزار کے قریب درخواست گزاروں کو قرض کی رقم منتقل کر دی گئی۔ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے بتایا 11 ارب سے زائد رقم اب تک قرض کی مد میں جاری کی جاچکی ہے، پہلا قرض حاصل کرنیوالی لاہور کی رہائشی صوبیہ منیر کو گھر کا فرنیچر بھی مہیا کردیا گیا، اپنی چھت ،اپنا گھر سکیم کیلئے درخواستیں 4 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئیں، گزشتہ ماہ کے آخر تک 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے پورٹل سے معلومات حاصل کیں، سالانہ ایک لاکھ تک گھروں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، درخواست گزاروں کی مکمل چھان بین کے بعد ہی کامیاب درخواست گزاروں کو قرض کی رقم کی جائے گی۔