فائلیں سسٹم کے ذریعے سیکرٹریٹ میں جاتی ہیں :سیکرٹری آبپاشی
لاہور(خصوصی رپورٹ )سیکرٹری آبپاشی پنجاب نے فیلڈ فارمیشنز کو اس پروگرام پر عملدر آمد کی ہدایت کی تھی۔ فوکل پرسن عدنان حسن نے بتایا کہ الیکٹرانک فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے نفاذ کے لیے سنٹرل پنجاب کے تمام فیلڈ دفاتر کے لاگ ان اکا ئونٹس بنائے جا چکے ہیں جس کے نتیجے میں تمام فائلیں اسی سسٹم کے ذریعے سیکرٹریٹ میں جاتی ہیں اور مینوئل سسٹم ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جدید سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے ترتیب وائز لیول ون سے فور کامیابی سے حاصل کیا جا چکا ہے اور اب کوشش ہے کہ اس لیول کو برقرار رکھا جا سکے۔