اتوار کے دن مارکیٹیں مکمل بند ،لاہور ہائیکورٹ کا تمام نجی دفاتر میں 2دن کیلئے ورک فراہم ہوم کرنے کا بھی حکم ،تمام پارکس،تفریح گاہیں اور عجائب گھر8سے 10نومبر بند ہوں گے

لاہور (کرائم رپورٹر) حکومت نے سموگ سے متعلق پابندیاں مزید سخت  کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ سموگ کی صورتحال یہی رہی تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں،سموگ کے خاتمے کیلئے سب کوکردار ادا کرنا ہوگا۔ عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ حکومت کسی کا کاروبار بند نہیں کرنا چاہتی،چنگ چی رکشوں اور باربی کیو والوں کاتعاون درکار ہے،تاجر برادری مہربانی کرکیاندازکاروبار پر نظر ثانی کرے۔،عدالت نے مارکیٹیں رات 8بجے بند کرنے کا بھی حکم دیدیا اور اتوار کے دن مارکیٹیں  مکمل بند کرنے کاحکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ نے تمام نجی دفاتر میں 2دن  کیلئے ورک فراہم ہوم کرنے کا بھی حکم دے دیا،جب کہ سموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے تمام پارکس،تفریح گاہیں اور عجائب گھر8سے 10نومبر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر گرفتاری ہوگی اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے گرین لاک ڈاون میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، گرین لاک ڈاون کا اطلاق عوامی مقامات پر 17 نومبر تک ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ کی ابتر صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پارکس، تفریخ گاہیں اور عجائب گھر 10 دن کیلئے بند کردیئے، پبلک اور پرائیویٹ پارکس، چڑیا گھر،پلے گراونڈ میں عوام کا داخلہ بند ہوگا۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق تاریخی مقامات، مقبروں، جوائے لینڈ پر بھی عوام کا داخلہ بند کیا گیا ہے۔