ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکا ئونٹس بارے کیس کی سماعت آج ہو گی

لاہور(خصوصی رپورٹ)معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکا ئونٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی سپرداری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔اس کیس میں ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔