ایف آئی اے ، این سی سی آئی اے کو درخواستیں دینے کے باوجودکارروائی نہ ہوسکی
ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے:خواتین افسروں کی درخواست
لاہور (کرائم رپورٹر )پولیس افسر وں کے نام پر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سینکڑوں جعلی اکا ئونٹس اور پیجز چلنیلگے۔اعلیٰ افسروں کی جانب سے ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کو درخواستیں دینے کے باوجودکارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔سوشل میڈیا پر خصوصا خواتین افسروں کے نام کے اکا ئونٹس و پیجز بناکر وویور شپ لی جارہی ہے۔ایس پی عائشہ بٹ کے نام سے فیس بک اور ٹک ٹاک پر 144 جعلی اکا ئونٹس و گروپس بنائے گئے ہیں ، اسی طرح ایس ایس پی ایم ٹی انوش مسعود کے نام پر سوشل میڈیا پر متعدد اکاونٹ،ٹک ٹاک پر 35 اور فیس بک پر30 اکاونٹس جبکہ 79 جعلی گروپس بھی بنائے گئیہیں۔۔تمام پیجز کے لنکس بھی متعلقہ حکام کو بھجوائے گئے ہیں،خواتین افسروں کی دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاونٹس بنانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔واضع رہے گزشتہ ایک سال میں 3مختلف فورمز پر درخواستیں جمع کروائی گئیں لیکن تاحال تمام جعلی اکا ئونٹس ایکٹو ہیں اور کوئی اکا ئونٹ بند کیا گیا نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی ہے۔