حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا میں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کی زیر نگرانی پیرا فورس نے میونسپل کمیٹی کے عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ کارروائی شہر کی اہم شاہراہوں پاکپتن روڈ اور بہاول نگر روڈ پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حویلی لکھا سعدالزمان ڈوگہ بھی موقع پر موجود تھے ،جبکہ بلدیہ کا عملہ بھی کارروائی میں شامل رہا۔ انتظامیہ نے دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیا کہ وہ اپنی مقررہ حدود میں رہیں اور تجاوزات سے باز رہیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی، بھاری جرمانے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔