تجاوزا ت کیخلاف آپریشن،دکانداروں کا سامان ضبط

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ملک احمد فراز کے احکامات پر شہر کی شاہراہوں کو صاف رکھنے کے لیے میونسپل کی انکروچمنٹ ٹیموں کا رات گئے مختلف بازاروں میں آپریشن کیا گیا، میونسپل کمیٹی اہلکاران نے پرانا ٹا ئون ہال چوک چٹی قبر چوک فوارہ چوک کلمہ چوک اور برتن بازار مارکیٹ میں سڑکوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے انکروچمنٹ کیخلاف آپریشن کیا ،فٹ پاتھ سمیت سڑک پر قابض دکانداروں کا سامان ضبط کر لیا، میونسپل کمیٹی کی انکروچمنٹ ٹیموں کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن کے دوران سڑک پر قابض دکانداروں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔