چھاپے ،25من مردہ مرغیاں ، زائد المیعاد مشروبات بر آمد

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،25من مردہ مرغیاں ،زائد المیعاد ناقص مشروبات اور خراب انڈے بر آمد ، مقدمہ درج، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیوال ،69A/12-Lچیچہ وطنی میں دوران چیکنگ پولٹری سپلائی اور ڈسٹری بیوٹرز کے گودام پر چھاپہ مارکر 25من مردہ مرغیاں بر آمد کرکے تلف کردی گئیں۔ ڈسٹری بیوشن یونٹ سے ایکسپائرڈ مشروبات ، کیچپ ،سوسز بر آمدکرکے تلف کردیں۔ بوریوالا روڈپر چیچہ وطنی میں کولڈ سٹور پر دوران چیکنگ ڈیڑھ لاکھ ہیچری کے خراب انڈے بر آمد کرکے تلف کردئیے اور کولڈ سٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرواکر ایک ملزم کوگرفتارکروادیا۔