فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت گوشت تلف کرکے ملزم بابر کو حوالہ پولیس کردیا
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈاتھارٹی کی موبائل ٹیم نے دیپالپورمین روڈپرٹھوکرگاماں واہگرہ کے قریب مشکوک لوڈررکشہ کوروکا تواس میں سے 110کلوگرام مردہ مرغیاں برآمدہوئیں جس پرملزم بابرعلی کورکشہ سمیت حوالہ پولیس جبکہ مضر صحت گوشت کوتلف کردیاگیا۔ٹیم کی رپورٹ پربصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔