ٹولنٹن مارکیٹ میں 3150 کلو مردہ مرغیاں تلف

 جرمانے ،قوانین کی خلاف ورزیوں پر  ایک یونٹ کی پروڈکشن بند کرادی گئی
 لاہور (کرائم رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلبرک، ویلینشیا، بحریہ اور لاہور بھر میں کریک ڈا ئون کے دوران 1720فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے خلاف و رزی پر 200 دکانداروں پر 27لاکھ 82 ہزار روپے کے جرمانے کئے ،قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1یونٹ کی پروڈکشن بند کرادی گئی۔ترجمان کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں 44ہزار 500 کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی جہاں سے ملنے والی 3150 کلو مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں،3200 لٹر ملاوٹی دودھ، 120کلو ایکسپائر اشیا، 216 کلو آئل، بیورجز اور کیچپ تلف کر دی گئیں۔