سگیاں میں ناکہ بندی کے دوران 24دودھ بردار گاڑیوں سے 25ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈا ئون کیا اور سگیاں میں ناکہ بندی کے دوران 24دودھ بردار گاڑیوں سے 25ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں 93ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کے دوران 97من بیمار مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تلف کردہ بیمار مرغیاں گوشت بنا کر مارکیٹ میں سپلائی کی جانی تھی۔