مشتبہ گاڑی سے منشیات برآمد، 1ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کی ایک اور بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ گزشتہ روز خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی کے دوران ایم-1 موٹر ویپر برہان انٹر چینج کے قریب ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں233 کلوگرام چرس اور 15 کلوگرام افیون سمیت 248 کلوگرام منشیات برآمد کر کے ضبط کر لی گئی اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔اس کیس کے حوالے سے پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ 2025 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی۔