جعلی مصالحے تیار کرنے والا یونٹ پکڑ ا گیا، 1ملزم گرفتار

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، معروف برانڈ کے نام پر جعلی مصالحہ جات تیار کرنے کا یونٹ پکڑ کر 1500 تیار شدہ مصالحہ باکسز، 500 پیک ساشے اور 100 کلو کھلے مصالحہ جات بر آمد،جعلی مصالحہ جات کی تیاری میں استعمال مشینری اور پیکنگ میٹریل بھی قبضے میں لے لیا۔فوڈ اتھارٹی نے جعلی مصنوعات اور خام مال موقع پر تلف کردیا، ایک ملزم کو گرفتار ، جبکہ فوڈ بزنس آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔