کومبنگ آپریشنز، مشتبہ افراد کی چیکنگ، 6 مشتبہ افراد گرفتار

جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی آمد کے تناظر میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کومبنگ آپریشنز کے دوران  15877 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی اور 65 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 20 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے جبکہ 1134 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔سنگین جرائم میں ملوث 291 اشتہاری، 215 عدالتی مفرور اور 118 عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد  کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 03 مجرمان کیفرکردار کو پہنچے اور 03 زخمی ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔فرضی مشقوں میںلاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال اب تک 10 لاکھ 8 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 5لاکھ 34 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ 02 لاکھ 51 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ 01 لاکھ 27 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 43 ہزار 600 سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 39 ہزار افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 12 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ 26 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی اور 1377 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 48 ہزار شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کی اور 10 وویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔3121 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ 1123 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔