چونیاں کے علاقے چھانگا مانگا روڈ پر شادی سے واپسی پر باراتیوں کی گاڑی کے بے قابو ہونے سے حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں شامل افراد کا تعلق پتوکی اور لاہور سے ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور اس پر طبی امداد جاری ہے۔حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ روڈ پر محتاط رہیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔