تھل جیپ ریلی: اسٹاک کیٹیگری میں ماں بیٹی کی گاڑی الٹ گئی، دونوں خواتین زخمی

تھل جیپ ریلی: اسٹاک کیٹیگری میں ماں بیٹی کی گاڑی الٹ گئی، دونوں خواتین زخمی

چوبارہ: تھل جیپ ریلی کی اسٹاک کیٹیگری میں چوبارہ کے قریب ماں بیٹی کی گاڑی نمبر 911 حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں خواتین معمولی زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسٹاک کیٹیگری میں شریک گاڑی تیز رفتاری اور ٹریک کی صورت حال کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور الٹ گئی۔

ریسر عنبرین فراز اور عمیمہ زخمی
حادثے میں گاڑی میں سوار ریسر عنبرین فراز اور ان کی بیٹی عمیمہ زخمی ہوئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں خواتین کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

ریسکیو ٹیموں کی فوری کارروائی
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں دونوں خواتین کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں جائے حادثہ پر طبی امداد دی گئی۔