لاہور: جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی، 5 اہلکار زخمی

لاہور: جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی، 5 اہلکار زخمی

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کے سکواڈ کو حادثہ پیش آیا، جس میں ایلیٹ فورس کی گاڑی اُلٹنے سے 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔

 تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی الٹ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں عمر، عبداللہ اور مبشر شامل ہیں۔ تاہم خوش قسمتی سے سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک اس حادثے میں محفوظ رہیں۔ انہیں سیکیورٹی حصار میں لاہور پہنچا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کے علاج کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔