قلاات میں قومی شاہراہ پر مرجان کے مقام پر مزدوروں سے بھری پک اپ گاڑی الٹ گئی

قلاات میں قومی شاہراہ پر مرجان کے مقام پر مزدوروں سے بھری پک اپ گاڑی الٹ گئی

حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔