وزیر تعلیم نے معذور بلال گجر کی بارات کی خواہش پوری کی، گاڑی اور مالی معاونت دی

وزیر تعلیم نے معذور بلال گجر کی بارات کی خواہش پوری کی، گاڑی اور مالی معاونت دی

وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات، نے خانکے موڑ کے رہائشی اور معذور نوجوان بلال گجر کی بارات کے لئے گاڑی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا۔

بلال گجر ایک ٹانگ سے معذور اور بے روزگار ہے، اور اس کی خواہش تھی کہ وہ اپنی شادی کے لئے وزیر تعلیم کی گاڑی استعمال کرے۔ وزیر تعلیم نے نہ صرف بلال کی خواہش پوری کی، بلکہ سرکاری گاڑی بارات کے لئے فراہم کی۔ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق، وزیر تعلیم کی گاڑی سرکاری امور کے لیے استعمال کی جاتی ہے، لیکن وزیر تعلیم ذاتی جیب سے اس میں پٹرول ڈلواتے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے بلال گجر کو شکایت سیل میں نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا، اور اس کی تنخواہ اپنی جیب سے دینے کی پیشکش کی۔اس کے علاوہ، وزیر تعلیم نے بلال کو شادی کے لیے 50 ہزار روپے بھی دیے تاکہ وہ اپنی شادی کے انتظامات میں مدد حاصل کر سکے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ ایک معذور نوجوان کی خواہش پوری کرنے میں کوئی پشیمانی محسوس نہیں ہوتی اور وہ ایسے ہزاروں افراد کی مدد کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔