ڈیووس:قمر ریاض کی قیادت میں اوورسیز لیگی رہنمائوں کی اسحاق ڈار، عطا تارڑ سے ملاقات

 پاکستان کے ایئر پورٹس پر اوورسیز ہموطنوں کی آف لوڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو گا، نائب وزیر اعظم کی وفد کو یقین دہانی 
میلان/اٹلی (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ نون کے کوآرڈینیٹر برائے یورپ قمر ریاض خان کی قیادت میں اٹلی سے سینئر لیگی رہنمائوں چوھدری تصور عباس گوندل، راجہ محمد وسیم اور مہر غضنفر علی پر مشتمل وفد نے ڈیووس سوئٹزرلینڈ میں نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء￿  اللہ تارڑ سے ملاقاتیں کیں، وفد نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ذار سے وطن عزیز کے ائیرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں سے آف لوڈنگ کے نام پر ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، جس پر انہوں نے اوورسیز سینئر لیگی رہنمائوں کو اس مسئلے کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔