اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں اسحاق ڈار

 بذریعہ ویڈیو لنک شہادت ریکارڈ کرانے کی سہولت ہو گی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مقدمات کی پیروی  کیلئے  پاکستان واپسی کی ضرورت نہیں ہو گی
 بیرون ملک مقیم پاکستانی عالمی سطح پر پاکستان کی توانا آواز ہیں،126 ممالک کے شہریوں  کیلئے   ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی:نیویارک میں خطاب
نیویارک(آئی این پی )  نائب   وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات  کیلئے  خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔ نیویارک میں  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 126 ممالک کے شہریوں  کیلئے   ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی، حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں  کیلئے  مزید اقدامات  کیلئے  بھی پرعزم ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوور سیز کو ایسی سہولتیں ضرور ملنی چاہئیں جو پاکستان   کیلئے ا ن کی خدمات کے برابر ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانی عالمی سطح پر پاکستان کی توانا آواز ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے مشنز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اصلاحات کا فائدہ پہنچانے کے  لئے کام کر رہے ہیں، دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنز کی تزین و آرائش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز کے  لئے  کی گئی اہم اصلاحات میں سے ایک انہیں فوری انصاف کی فراہمی ہے، اوور سیز پاکستانیوں کو بذریعہ ویڈیو لنک شہادت ریکارڈ کرانے کی سہولت ہو گی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مقدمات کی پیروی  کیلئے  پاکستان واپسی کی ضرورت نہیں ہو گی۔  اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ درخواستیں اور ضروری دستاویزات آن لائن جمع کرائی جاسکیں گے