اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے :اسحاق ڈار

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ  ہیں‘ ان کے مسائل کے حل کیلئے  قونصلر سروسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے:نائب وزیر اعظم
جدہ(آئی این پی ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  سینیٹر اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ    اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود  حکومت کی اولین ترجیح ہے ،بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ  اور ان کے مسائل کے حل کے لیے قونصلر سروسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اسحاق ڈار سے پاکستان قونصلیٹ جدہ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداران نے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ نئی عمارت کی تعمیر اور اس کے لیے فنڈز کی فراہمی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ  ن کے عہدیداران نے کہا کہ جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی عمارت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے، جس سے قونصلر سروسز مزید مثر، تیز اور باوقار انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی عمارت کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے اور اس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔