اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم 19 سے 23 جنوری تک ڈیووس-کلوسٹرز میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت بریفنگ اجلاس میں وزیرِ اعظم کے دورہ ڈیووس کے تناظر میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، جنیوا میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور دیگر سینئر حکام نے دورے سے متعلق بریفنگ دی۔