فیلڈمارشل ‘ ایئر چیف کیلئے ہلال جرات عسکری قیادت‘سیاسی رہنمائوں سمیت488 فوجی افسروں و جوانوں کو اعزازات مل گئے
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نیول چیف نوید اشرف کو نشان امتیاز سے نوازا گیا‘ فضائیہ کے پائلٹس ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، سکواڈرن لیڈر محمد یوسف خان، اسامہ اشفاق کو ستارہ جرات دیا گیا
لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کو ستارہ بسالت کا اعزاز عطا ء کیا گیا‘شہداء کو بھی اعزازات دیئے گئے
سینیٹر شیری رحمان، فیصل سبزواری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر خان، بشری انجم، عمر فاروق، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک اور طارق فاطمی کو ہلال امتیاز ملا‘سینئر صحافیوں کو بھی یوم آزادی پر اعزاز ت سے نوازا گیا
اسلام آباد(آئی این پی ‘مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں قومی خدمات انجام دینے والی سول و عسکری شخصیات کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں صدر مملکت، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر اعلی شخصیات شریک ہوئیں۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔ اسحاق ڈار کو یہ اعزاز سفارتی سطح پر پاکستان کا مقف مثر انداز میں پیش کرنے پر دیا گیا، جبکہ بلاول بھٹو کو بھی سفارتی محاذ پر کارکردگی کے اعتراف میں اعزاز ملا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو ہلال جرات جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔وزیر اعظم کے تشکیل کردہ سفارتی وفد کو بھی اعزازات دیے گئے۔ سینیٹر شیری رحمان، فیصل سبزواری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر خان، بشری انجم، عمر فاروق، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک اور طارق فاطمی کو ہلال امتیاز ملا۔پاک فضائیہ کے پائلٹس ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکوارڈن لیڈر محمد یوسف خان، اسامہ اشفاق، محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد خان اور محمد اشہد کو ستارہ جرات دیا گیا۔تقریب میں شہدا کو بھی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں لانس حوالدار عامر شیراز، لانس نائیک اکرام اللہ، سپاہی عدیل اکبر (تمغہ جرات) شامل ہیں۔سپاہی نثار احمد شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت دیا گیا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو بھی یہ اعزاز عطا کیا گیا۔اسی طرح وائس ایڈمرل راجا رب نواز، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل واجد عزیز، ایئر وائس مارشل محمد احسان الحق، میجر جنرل کاشف عبداللہ، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل محمد جواد طارق اور میجر جنرل تجدید ممتاز بھی ستارہ بسالت کے حق دار ٹھہرے۔ایئر کموڈور عطا اللہ زیب، ایئر کموڈور ضیا آفتاب، ایئر کموڈور محمد نعمان علی خان، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی اور ایئر کموڈور سجاد حیدر کے ساتھ ساتھ کیپٹن آصف امین اور کیپٹن محمد حیدر علی کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا۔اینکر پرسن منیب فاروق کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، سینئر صحافی سلیم صافی کو بھی اعزاز ملا، اینکر انیقہ نثار کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، صدر مملکت نے جاوید چوہدری کو اعزاز عطا کیا، اینکر پرسن منصور علی خان بھی اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں، سینئر صحافی ندیم ملک نے بھی اعلیٰ اعزاز وصول کیا، عامر الیاس رانا کو بھی اعزاز سے نواز دیا گیا، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کو بھی اعلیٰ اعزاز ملا اور سینئر صحافی حامد میر کو بھی اعزاز عطا کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے پاک فوج کے 488 افسروں اور جوانوں کو اعزازات عطاء کیے۔8 جوانوں کو ستارہ جرآت، 5 کو تمغہ جرات، 24 کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ 45 جوانوں کو تمغہ بسالت، 146 کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا، 259 کو چیف آف آرمی سٹاف تعریفی کارڈز اور ایک جوان کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا گیا۔