نوازشریف سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع
ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ پھر سے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا، نواز شریف ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی
لاہور ( کرائم رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ پھر سے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اور اسکی رونقیں بحا ل ہو جائیں گی،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم لیگی رہنماوں، کارکنوں کو عوام کی بہتری کیلئے مزید بہتر ورک کرنے بارے ہدایات دیں گے اور لیگی رہنمائوں، کارکنوں کی عوامی خدمت کا بھی جائزہ لیں گے۔