پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام

 فتنہ الخوارج کی نظریاتی بنیاد کو سمجھنا اور ہدف بنانا ہوگا:، احمد حسن العربی
راولپنڈی(آئی این پی)نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے۔آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ میں مشہور تجزیہ نگار اور اسکالر احمد حسن العربی کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔احمد حسن العربی نے  پاکستان  میں موجود دہشتگرد عناصر اور ان کے گمراہ کن پروپیگنڈا سے متعلق نوجوانوں کو آگاہ کیا۔ معروف تجزیہ نگار اور اسکالر احمد حسن العربی نے طلبہ کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دئیے۔اس موقع پر احمد حسن العربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمیں فتنہ الخوارج کی نظریاتی بنیاد کو سمجھنا اور ہدف بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ گروہ قرآن کی ان آیات کو، جو غیر مسلموں  کیلئے  مخصوص ہیں مسلمانوں پر لاگو کر کے گمراہ کن بیانیہ پھیلاتے ہیں