جرگہ میں جانی خیل کے قبائلی عمائدین اور مشران کی بڑی تعداد میں شرکت
اسلام آباد (آئی این پی) پاک فوج کے زیر اہتمام جانی خیل میں امن و امان کے قیام کیلئے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ انتظام جرگہ میں جانی خیل کے قبائلی عمائدین اور مشران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے علاقہ میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقہ میں امن و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے