پشاور(آئی این پی )پشاور میں آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کامیابی سے جاری ہے۔کور کمانڈر پشاور کی آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے طلبہ سے خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی معاملات اور درپیش چیلنجز پر جامع گفتگو کی۔ طلبہ نے پاک فوج کی قربانیوں، پیشہ وارانہ مہارت خصوصا معرکہ حق میں دشمن کیخلاف جرات و استقامت کو سراہا، طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے مثبت بیانیے کے محافظ بن کر قومی مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے