لاہور (خصوصی رپورٹ) وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کی نمبر ون فوج ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر امجد عباس مگسی، ڈاکٹر محمد اسلام، ڈاکٹر توقیر، چودھری بشارت محمود،اساتذہ، ملازمین اور طلبہ و طالبات سمیت سکول کے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔