راولپنڈی(آئی این پی )نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے دوران طلبا کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے مطالعاتی و تفریحی دورہ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے طلبا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شرکا کو زمینی حقائق، سیکیورٹی چیلنجز اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔