آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام؛ گوادر اور کوئٹہ کے طلبا کیلئے مختلف دوروں کا اہتمام

طلبا و طالبات کو شوٹنگ رینج اور پاکستان گیلری کا دورہ بھی کروایا گیا‘پاک فوج سے اظہار تشکر
 آئی ایس پی آر کابراہ راست سیشنز اور نیول بیس کے مطالعاتی دوروں کا انعقاد نہایت مثبت اقدام ہے
اسلام آباد(آن لائن)نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت گوادر کے طلبا نے گوادر نیول بیس اور میرین ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیادورے کا مقصد شرکا کو زمینی حقائق، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھااس موقع پر طلبا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہ راست سیشنز اور نیول بیس کے مطالعاتی دوروں کا انعقاد نہایت مثبت اقدام ہے طلبا کے مطابق ایسے پروگرام کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے اور دفاعی اداروں کی صلاحیتوں کو قریب سے سمجھنے  میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیںونٹر انٹرنشپ پروگرام میں کوئٹہ کی مختلف جامعات کے بھی 150 طلبا و طالبات کو شوٹنگ رینج اور پاکستان گیلری کا دورہ بھی کروایا گیا۔طلبا نے آئی ایس پی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیاطلبا نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا۔