موٹروے پولیس نے شہری سے گم بھاری نقد رقم لوٹا دی

 شہری کابیگ واش روم میں رہ گیا تھا،8لاکھ 47 ہزار روپے بیگ میں تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ایم 5 نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے نے شہری سے گم ہونے والی بھاری نقد رقم شہری کو لوٹا دی جلال پور انٹر چینج سے ملنے والے8لاکھ 47 ہزار روپے ما لک کے حوالے کر دئیے۔ترجمان موٹروے کے مطابق رحیم یار خان سے ملتان جانے والے شہری کا بیگ جلال پور انٹرچینج پر واش روم میں رہ گیا تھا شہری نے قیمتی بیگ کی گمشدگی کی اطلاع ہیلپ لائن 130 پر دی تو پٹرولنگ افسران نے موقع پر بیگ تلاش کر مالک کے حوالے کردیا شہری نے موٹرو ے پولیس کی ایمانداری کو قابل تقلید کہا۔ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے