لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاو ن جاری ہے۔ شاہدرہ ٹاو ن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کی پتنگیں برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او شاہدرہ ٹاو ن کی نگرانی میں ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم آفاق کو پتنگ بازی کے سامان سمیت گرفتار کیا۔ ملزم پابندی کے باوجود پتنگوں کی سپلائی میں ملوث تھا اور ترسیل کے لیے پیدل بڑے توڑوں کا استعمال کرتا تھا۔ گرفتاری کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کڑی نگرانی جاری ہے۔