لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ڈویڑن پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کو موقع پر پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ہزاروں روپے مالیت کی پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کر لی۔انہوں نے بتایا کہ پتنگ بازی کے انسداد کے لیے بلند عمارتوں سے خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گاپولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں۔