ناقص پرفارمنس پر متعدد تھانوں کے انچارجز کووارننگ نوٹس

متعدد تھانوں کے انچارجز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 2روز کی مہلت دی
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میںایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورنے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا کرائم میٹنگ میں چوہنگ اور ٹاؤن شپ سرکلز کے ڈی ایس پیز اور انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء￿  مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاناقص پرفارمنس پر متعدد تھانوں کے انچارجز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 2روز کی مہلت دی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،افسران فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان برق رفتاری سے عدالتوں میں جمع کروائیں،خواتین سے ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تا کہ ملزم سزا سے نہ بچ سکے،پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن مزید بہتر بنایا جائے،افسران عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں،