لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ وسن پورہ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے دو ہفتے قبل زخمی ہونیوالا 20سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ شاد باغ وسن پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے دو ہفتے قبل زخمی ہونیوالا 20سالہ عبدالقدیر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کا کہنا ہے کہ عبد القدیر کو 13 جنوری کی رات نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماری تھی پولیس نے والد ارشد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔