الہ آباد: کار کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

الہ آباد ، تلونڈی(خصوصی رپورٹ)الہ آباد کے نواحی علاقے لالو کے پل نہر کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ عزیر میوسڑک کراس کررہا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نیموقع پر پہنچ کرعزیز کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال چونیاں منتقل کردیا۔