تیر رفتار بس کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

حادثہ نیازی اوور ہیڈبریج پر ہوا، 50سالہ حمید موقع پر ہی دم توڑ گیا 
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں نیازی اوور ہیڈ برج پرتیز رفتار بس کی ٹکرسے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پاکپتن چوک سے جوگی چوک کی جانب نیازی اوور ہیڈ برج پر حادثہ پیش آیا جہاں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارحمیدآ سر پر شدید چوٹ کے باعث موقع پر ہی دم توڑگیا۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے حمیداللہ کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور بس سمیت فرار ہو گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔